مصر: شوہر گنجا ہونے پر بیوی نے شادی کے دوسرے روز ہی خلع لے لیا

Jun 13, 2024 | 19:00:PM

(24 نیوز) مصر میں شادی کے دوسرے دن بیوی کو پتا چلا کہ اس کا شوہر گنجا ہے تو اس نے خلع لے لیا۔

اکثر ہی شادی کے بعد کچھ مرد شکایت کرتے ہیں کہ خاتون نے ان سے دھوکہ کیا، کیونکہ خاتون کے چہرے کی اصلیت ان کا میک اپ اترنے کے بعد پتا چلتی ہے، چہرے کی اصلیت عیاں ہونے پر شوہر مایوس ہوجاتے ہیں، لیکن کسی مرد کی جانب سے خاتون کے ساتھ دھوکہ کرنا عجیب بات ہے، ایک مصری خاتون نے شادی کے دوسرے روز شوہر کے گنجا ہونے کا پتا چلنے پر اس سے طلاق لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن منگوائی گئی آئسکریم سے انسانی انگلی برآمد

ایک مصری خاتون وکیل ایڈووکیٹ نھیٰ الجندی نے منفرد کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جس خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا وہ ان کی موکلہ ہے، دراصل اس کے شوہرنے شادی سے قبل نہیں بتایا تھا کہ وہ گنجا ہے، شادی کے بعد جب بیوی کو پتا چلا تو اسے شدید صدمہ پہنچا، شادی کے موقعے پر اس نے وگ پہن رکھی تھی، منگنی کے بعد بھی اس نے کبھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ گنجا ہے۔

خاتون وکیل نے مزید کہا کہ جب ان کی مؤکلہ کو پتا چلا کہ اس کا انجینئر شوہر گنجا ہے تو اس نے شوہر سے اس معاملے کو چھپانے کی شکایت کی، اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، خاتون نے شوہر پر دروغ گوئی اور دھوکہ دہی کا الزام عاید کیا جس پرشوہر نے بیوی پر تشدد کیا۔

شادی کے چوتھے دن لڑکی نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا، اس نے شوہر پر دھوکہ دہی، جھوٹ بولنےاور اس کی توہین کا الزام عاید کرتے ہوئے خلع کا مطالبہ کیا، لیکن اس کے شوہر نے طلاق دینے سے انکار کیا جس پر خاتون کو عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ شوہر سے خلع کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی  ایک پیشہ ور ماڈل ہے، عدالتی حکم کے باوجود خاتون ماڈل کے شوہر نے ابھی تک نہ تو خاتون کو طلاق دی اور نہ ہی جہیز میں ملنے والی اشیاء کو واپس کیا۔

مزیدخبریں