تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان ، کشمیر , بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کی بات کریں تو دیر، سوات، مالاکنڈ،باجوڑ ،کوہستان، چترال ، شانگلہ،بٹگرام، بونیر ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد اورہری پور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش جبکہ رات کے وقت پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ،کوہاٹ،ہنگو،کرک،بنوں،ڈی آئی خان ،لکی مروت ،ٹانک،مہمند،خیبر،اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان۔تاہم شام/رات میں مری ،گلیات، راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،چکوال،جہلم،گجرات،میانوالی،خوشاب،بھکر،سرگودھا،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ٖفیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،ننکانہ صاحب،لاہور،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،وزیر آباد، سیالکوٹ،نارووال اورگوجرانوالہ میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، ڈی جی خان،تونسہ،لیہ اور راجن پور میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں خضدار،قلات ،لسبیلہ،پنجگور اورآواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، بعد از دوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر،نور پور تھل49، سبی48، جیکب آباد47، منڈی بہاؤالدین،دادو، گوجرانوالہ ،ڈی آئی خان ،حافظ آباد،جھنگ ،جہلم ،اوکاڑہ ،ناروال میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آن لائن منگوائی گئی آئسکریم سے انسانی عضا برآمد