(عثمان خادم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی ساری توانائی تحریک انصاف کے خلاف لگ رہی ہے، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بن رہے ہیں۔
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے بجٹ کے بعد پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بابوں کا بنایا ہوا بجٹ تھا، مرکز میں چچا نے بجٹ میں گردن کاٹ دی، پنجاب میں بھتیجی نے عوام کو قبر میں اتار دیا، 300 یونٹ کا اعلان کیا تھا وہ کدھر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کے مالکان کو بڑی چھوٹ دیدی
انہوں نے بجٹ پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسان کیلئے کون سی پالیسی بنائی ہے؟ عام آدمی کی سہولت کیلئے کیا کیا گیا؟ اس حکومت کی ساری توانائی تحریک انصاف کے خلاف لگ رہی ہیں، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 477 ارب روپے حجم کا بجٹ آج صوبائی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا۔