پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے،صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ احتجاج میں عمران خان کے خلاف بنائے گئے جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا، مظاہرے میں مقامی ایم پی ایز و رہنما شرکت کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے،کارکن اور عوام اس مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کیلئے اہم خبر، محکمہ ایکسائز نے اہم اعلان کردیا