ٹی 20 ورلڈ کپ :پاکستان کیلئے امید کی کرن روشن ، فلوریڈا میں بارش کے امکانات کم ہوگئے

Jun 13, 2024 | 21:02:PM

(24 نیوز )پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے امید کی ایک کرن نظر روشن ہونے لگی ، امریکی ریاست فلوریڈا میں سورج نکل آیا اور بارش کے امکانات بھی 91 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کا اہم میچ کل آئرلینڈ سے فلوریڈ ا کے شہر لاوڈرہل میں ہونا ہے ، اس میچ میں آئرلینڈ کی کامیابی سمجھو پاکستان کی کامیابی ہو گی اور میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی لاوڈرہل سے جانےاورآنےوالی تمام پروازیں منسوخ ہوگئیں،  کل بھی شدید بارش کی پیش گوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70  فیصد ہیں،تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے، مسلسل ہونیوالی بارش کا سلسلہ آج صبح سے تھما ہوا ہے،مسلسل بارش کی وجہ سے کل یہاں پاکستان ٹیم ہوٹل میں ہی رہی تھی۔

واضح رہے کہ  پاکستان اورآئرلینڈ کی ٹیمیں بھی اتوارکو لاوڈرہل  میں مد مقابل ہوں گی  اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹر بینک میں ڈالرسستا ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا 

مزیدخبریں