آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار 

Jun 13, 2024 | 21:31:PM

(24 نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار ۔ 

تفصیلات کے مطابق اپٹما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ظالمانہ بجٹ سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو جائے گا ،بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے،برآمدات کم ہونے سے سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ،برآمدات میں کمی سے بیرونی سیکٹر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بجٹ میں ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا کوئی پلان نہیں دیا گیا ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کا ٹیرف 16.4 سینٹ فی یونٹ تک پہنچ چکا ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کی قیمت 18.4 سینٹ فی یونٹ تک پہنچ جائے گی ،پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کے نرخ ہمسایہ ممالک سے دوگنے ہیں ۔ 
اپٹما کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر کراس سبسڈی کا بوجھ 240 ارب روپے سے بڑھ کر 380 ارب روپے تک پہنچنے کا اندیشہ ہے ،بجٹ میں برآمدات پر ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 29 فیصد کردیا گیا ہے ، برآمدات پر 2 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے ،ایڈوانس ٹیکس لگنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سرمائے کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ،ٹیکسٹائل سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا ،ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ سے صنعتی پہیہ رک جائے گا،ملک میں 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوچکی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری 50 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کر رہی ہے,ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہورہی ہے ,حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کرے .

یہ بھی پڑھیں :انٹر بینک میں ڈالرسستا ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا 

مزیدخبریں