(سلمان سلیم )کراچی میں ڈی ایس پی کا بیٹا پولیس گاڑی میں ڈکیتیاں کرنے لگا ، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکاروں نے تمباکو شاپ لوٹ لی ،سادہ لباس میں ملبوس افراد 25 ہزار روپے نقد، 50 ہز ار روپےکے سگریٹ اور دیگر اشیاء لے گئے ، دکاندار کی جانب سے درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے پچیس ہزار روپے نقدی اور 50ہزار کا سامان لوٹا اور دکاندار کو بھی ساتھ لے گئے ،واقعہ گزشتہ روزپیش آیاسامنے آنے والی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکیتی کرنے والی پولیس موبائل اور اس میں موجود سادہ لباس افراد نےلو ٹ مارکی،واقعے کا مقدمہ متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں گلشن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، پولیس کےمطابق واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں رسائی کی امید روشن ،پاکستانیوں کیلئے فلوریڈا سے اہم خبر آگئی