سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

Jun 13, 2024 | 22:40:PM
سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) حکومت نے وفاقی وزارتوں میں3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 17 کی 3190 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے ،ایوانِ صدر میں گریڈ 4 سے 14 کی 41 خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ،وزارتِ دفاع کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 362 خالی اسامیوں پر کی جائیں گی ،دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 19 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ، وزارت دفاع میں جونیئر سویلین سیکیورٹی آفیسرز گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری۔

جاری آفس میمورنڈم  میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ صحت میں 6، وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں 17 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 کی 961 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، وزارتِ دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری، خزانہ ڈویژن میں گریڈ ایک کی 8 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری، وزارتِ قومی صحت میں 4 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ۔

کابینہ ڈویژن کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، وزارتِ آئی ٹی میں گریڈ 14 کی 7 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری،ریونیو ڈویژن کے تحت 1729 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری ،ایڈووکیٹ جنرل آئی سی ٹی کی مختلف کیڈرز میں 19 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے  ہیں ،این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی ایس پی کا بیٹا پولیس گاڑی میں ڈکیتیاں کرنے لگا،ویڈیو منظر عام پر آگئی