دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے اضافہ 

Jun 13, 2024 | 23:14:PM
دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کمشنر کراچی کو عوام پر رحم نہ آیا ، دودھ فروشوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی نئی قیمت 220 روپے لیٹر مقرر  کر دی گئی، پہلے دودھ 200 روپے لیٹر فروخت ہو رہا تھا  اور وفاقی بجٹ کے اگلے ہی روز دودھ کی قیمت میں یک مشت 20 روپے فی لیٹر  اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری  کر دیا گیا ہے ،کمشنر  کراچی نے ریٹیلرز کا پروفٹ مارجن بھی بڑھا دیا ،ریٹیلرز کا پروفٹ مارجن 12 سے بڑھا کر 15 روپے لیٹر کردیا گیا ہے ۔

دودھ کی قیمت میں اچانک اضافے پر تاجروں نے کشمنر کراچی سے استعفیٰ کا مطالبہ  کر دیا، تاجروں نے دودھ کی قیمت میں اضافے کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیدیا ، تاجر وں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کے دباؤ میں آکر فیصلہ کیا ، کمشنر کراچی دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس لیں ،عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ، یک مشت 20 روپے کا اضافہ ظلم ہے ۔