اسد عمر فلائٹ کی اپنی سیٹ دوسرے مسافر کو دینے پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیراسد عمر قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کے عملے پر برہم ہو گئے۔
اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں وفاقی وزیر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔پی آئی اے کے عملے نے اسد عمر کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی۔
اسد عمر اپنی سیٹ دوسرے مسافر کو دیئے جانے پر فلائٹ کے عملے پر برہم ہوگئے۔پی آئی اے کے عملے کی غفلت کے باعث قو می ایئرلائن کی پرواز بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔