(24نیوز) ایوان بالا میں پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نومنتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے حلف لیتے ہوئے غلطی کرگئے۔
سینٹ میں چیئرمین کے انتخاب میں مسلم لیگ (فکشنل) کے سینیٹر مظفر حسین شاہ پریذائیڈنگ افسر تھے اور انہوں نے ہی نومنتخب چیئرمین سینٹ سے حلف لیا۔پریذائیڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے حلف لیتے ہوئے غلطی کرگئے اور اثرانداز کو نظرانداز پڑھ گئے۔ صادق سنجرانی نے بھی اسی غلطی کے ساتھ جملہ دہرایا۔