لاہور: مزدا کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شہید،ڈرائیور اور مالک گرفتار

Mar 13, 2021 | 09:25:AM

(24نیوز)لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ کی حدود میں ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نعیم رائے ونڈ اجتماع کی تھرڈ شفٹ میں ڈیوٹی مکمل کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ رائےونڈ ‏روڈ پر مزدا ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن نعیم کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔مزدا کی ٹکر سے وارڈن نعیم موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد ‏سے گاڑی کو تلاش کرتے ہوئے ملزموں کو پکڑ لیا گیا۔

ٹریفک وارڈن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ ٹریفک وارڈنز کی کثیر ‏تعداد نے شرکت کی ۔ پولیس نے ملزم ٹرک ڈرائیور امجد اور مالک طیب کو گرفتار کر لیا۔

 
 

مزیدخبریں