نائجیریا :مسلح افراد کا سکول پر دھاوا،طلبا کو اغوا کر لیا

Mar 13, 2021 | 09:47:AM

(24نیوز)نائجیریا کے علاقے قدونہ میں مسلح افراد  کے ایک سکول پر حملے میں بھاری تعداد میں طلبا کو اغوا  کر لیا گیا۔

قدونہ   ملکی سلامتی و داخلی امور کے کمشنر ساموئل  ارووان نے   اعلان کیا ہے کہ نا معلوم مسلح اشخاص نے کل رات  ماندو علاقے میں  واقع فیڈرل  سکول   پر دھاوا بولا۔ارووان کا کہنا ہے کہ بھاری تعداد طالب علموں کے اغوا  کئے جانے والے اس واقع میں کتنی تعداد کے اغوا ہونے کے بارے میں تا حال قطعی معلومات موجود نہیں۔انہو ں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کوعلاقے کو بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں اس سے قبل بھی متعدد طلبا کو اغوا کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں