کورونا کی تیسری لہر 46 جانیں لے گئی، 2338 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں مزید 46 افراد جان کی بازی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 45 ہزار 138 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 499 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 959، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 357، بلوچستان میں 19 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960، اسلام آباد میں 47 ہزار 365 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 720 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 732، سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔