پہلا ٹی 20 ..انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دہلی کےاحمد آباد اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے بھارت کوپہلے ٹی20 میچ میں8وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں سبقت حاصل کرلی۔
بھارتی بلے باز پہلے ٹی ٹوینٹی میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے 7 وکٹوں پر صرف124 رن بنائے۔انگلینڈ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےپندرہ اوور اور تین گیندوں میں ہدف کو حاصل کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 مارچ کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔125 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کو دونوں سلامی بلے باز جیسن رائے (49) اور جوس بٹلر (28) نے تیز شروعاعت دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے آٹھ اوور میں 72 رن بنائے ۔ 89 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد جانی بیرسٹوں نے ناٹ آوٹ 26 رنز اور ڈیوڈ ملان نے ناٹ آوٹ 24 رنز بناکر ٹیم کو جیت دلادی ۔
اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 124 رنز کا معمولی اسکور ہی بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے اسکور میں نصف سے زیادہ کا تعاون سریش ایئرکا رہا جنہوں نے ٹی 20 کا اپنا سب سے اچھا اسکور کیا۔ ایئر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ریشبھ پنت نے 21 اور ہاردک پانڈیا نے 19 رنز بنائے۔ کپتان وراٹ کوہلی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ بھارت ہوم گراؤنڈمیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 130 سے کم رن بنانے کے بعد کبھی نہیں جیت حاصل کرسکی ہے اور سبھی چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارتی ٹیم دو مرتبہ انگلینڈ کے خلاف 130 رن تک نہیں پہنچ سکی ۔