(24نیوز)اسلام آباد میں دوماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔عوامی ودیگرمقامات پرماسک کا استعمال لازمی قرار، عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے والے شہری کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث این سی اوسی کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. جس کے مطابق اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔عوامی و دیگرمقامات پرماسک کا استعمال لازمی قراردے دیا گیا ۔عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے والے شہری کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ تمام متعلقہ اداروں کودفعہ 144 کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔