ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔۔آج پھر بارشوں کی پیشگوئی

Mar 13, 2021 | 10:48:AM

(24نیوز) ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری لاہور،اسلام آبادراولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،سرگودھا ، ،فیصل آباد ،خیبرپختونخوا ،چترال،کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا مکان جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد کے قریب رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اورفیصل آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی،میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں