سینٹ میں کامیابی ،وزیراعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا  آفریدی کو مبارکباد

Mar 13, 2021 | 11:15:AM

 (24نیوز)سینٹ الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ بننے پر مبارکباد دی۔

 عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے یہ 2 عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے۔ جو علاقے ماضی میں پیچھے رہے انہیں قومی دھارے میں لایا جائے گا۔

 یاد رہے گزشتہ روز حکومتی اتحاد کے امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چیئرمین سینٹ اور مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے جبکہ چیئرمین سینٹ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی 42 ووٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ لیکر شکست ہوئی۔ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹ کے 100 ارکان میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ایک رکن اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل ہے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان غیر حاضر رہے۔

مزیدخبریں