مصر: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،20 افراد ہلاک، 24 زخمی

Mar 13, 2021 | 11:24:AM

(24نیوز)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں  گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک 24 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کپڑے کی ایک فیکٹری میں آگ لگی۔ آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بجھانے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔قاہرہ میں قائم کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث دور دور تک دھوئیں کے غبار چھا گئے،4 منزلہ بلڈنگ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے تاہم حکومت نے مقامی حکام کو تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہے۔

 

مزیدخبریں