سعودی عرب میں مزید 7سینما گھر کھولنے کی تیاری

Mar 13, 2021 | 12:14:PM
سعودی عرب میں مزید 7سینما گھر کھولنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں مزید 7سینما گھر ریاض ، جدہ اور بریدہ میں کھولے جائیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مووی سینما کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مزید 7سینما گھر کھولے جائیں گے ۔یہ سینما گھر ریاض ، جدہ اور بریدہ میں کھولے جائیں گے ، تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح میسر آ سکے۔کمپنی نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کے باوجود سینما گھروں کی تعداد بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  سعودی عرب میں سینما کا معیار امریکا اور لندن سے کسی طور کم نہیں۔ وہاں کی طرح یہاں بھی آئی میکس اور لیزر جیسی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق  سینما گھروں کے 95 فیصد کارکن سعودی ہیں۔ سعودی سینما گھروں میں عربی، ہندوستانی اور امریکی زبانوں میں فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔