لاہور، گجرات اور راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہریوں کی لاپرواہی۔۔کورونا کی تیسری لہر میں تیزی آنے سے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر لاہور، گجرات اور راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
ترجان محکمہ صحت کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے جس میں لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے4 علاقے شامل ہیں۔ان علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس اور سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔دودھ،گوشت،مچھلی شاپس اوربیکریاں صبح 7سے شام 7 بجےتک کھلی رہیں گی جبکہ جنرل اسٹورز،آٹاچکیاں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی، اس کے علاوہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فروٹ، سبزی، تندور اورپیٹرول پمپس صبح 9 سے شام 7 بجےتک کھلیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہرقسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا ۔