(24نیوز) لاہور میں اوباشوں نے خاتون کو گھر میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقےنشتر کالونی میں 4 اوباش لڑکوں نے محنت مزدوری کرنیوالے میاں بیوی کو گھر کام کیلئے بلایا۔ ملزموں نے تھوڑی دیر بعد خاتون کے شوہر پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے شوہر کو واش روم میں بند کیا اور بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں زوہیب، معظم، عثمان اور کلیم اللہ شامل ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی۔