سینٹ میں شکست: پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے

Mar 13, 2021 | 14:37:PM

Read more!

  (24نیوز) چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے تین فیصلہ سازوں نے سر جوڑلئے۔ ٹیلی فونک رابطہ مزید تیز کرلئے۔

ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن کے بعد  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا  جس میں تینوں رہنماؤں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین  سینٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔تینوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی تیاریوں اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن ارکان کو چیک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں ووٹ مسترد اور پھر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوارکو وہ سب ووٹ کیسےمل گئے؟پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کامیاب جب کہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی تھی۔

پریزائیڈنگ افسر سید مظفر شاہ نے یوسف رضا گیلانی کو ڈالے گئے 7 ووٹ مسترد قرار دیئے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کیا ہے۔
 

مزیدخبریں