میانمار :سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک

Mar 13, 2021 | 15:02:PM
میانمار :سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میانمارمیں فوجی بغاوت کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ مزید3افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تشدد کے باوجود میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ینگون میں نوجوان مظاہرین نے پولیس کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کیں۔ ڈھالیں اٹھائے مظاہرین نے فورسز کا راستہ روکنے اور آنسو گیس سے بچنے کی پریکٹس کی۔شہر لوئیکا میں مظاہرین نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا۔ فورسز نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی، دھویں سے بچنے کے لئے شہریوں نے آگ بجھانے کے آلے کا استعمال کیا، اہلکاروں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ کرفیوکےباوجود ہزاروں افراداحتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہروں میں اب تک 70 سےزائد افرادہلاک ہوچکےہیں.