ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنا ہو گا :غلام سرور 

Mar 13, 2021 | 15:48:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتی ہیں، برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا۔ ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنا ہو گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن کو شکست اور تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی، سینٹ میں مسلم لیگ ن بلوچستان، سندھ، مرکز، کے پی کے میں زیرو نکلی۔غلام سرور خان نے کہا کہ اب آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اداروں کے خلاف آپ کا بیانیہ نہیں چلے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج تک عوام کی پذیرائی حاصل نہیں کرسکی، اپوزیشن سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، اپوزیشن کو چاہیے آئین اور قانون کے مطابق ہمارے سامنے آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہار کو کُھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، جیت جائیں تو ٹھیک ہار جائیں تو کچھ درست نہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ چھوٹی سوچ چھوٹے لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے، میں جب بھی الیکشن ہارا اپنی شکست تسلیم کی۔شیطان نے ڈیوٹی ملا جی کی لگا دی ہے، مولانا نے اب استعفے دینے کی بات کردی ہے چونکہ ملا خود سینٹ میں نہیں ہے۔
 
 

مزیدخبریں