کوئی لانگ مارچ کرے یا شارٹ پروا نہیں،اپو زیشن شو ق سے اسلا م آ با د آ ئے ،شبلی فرا ز

Mar 13, 2021 | 17:37:PM
کوئی لانگ مارچ کرے یا شارٹ پروا نہیں،اپو زیشن شو ق سے اسلا م آ با د آ ئے ،شبلی فرا ز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے لیکن اس مرتبہ انہیں ایک گملا بھی توڑنے نہیں دیں گے'۔
تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اب حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، کوئی لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ پروا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو چور ہیں اور ووٹ خریدتے اور بیچتے ہیں ان سب پر ہماری نظر تھی'۔انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ہر وہ حربہ استعمال کیا جس سے یہ الیکشن شفاف ہو، ہماری جماعت کی بنیاد اخلاقیات پر ہے تاہم اخلاقیات کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمیں تھپڑ ماریں اور ہم دوسرا گال آگے کردیں، یہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں اپوزیشن جماعتوں نے ایوان بالا میں ہمارے قانون سازی میں رکاوٹ ڈالی اور کہا کہ اب ہم اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہم اس کے وقار کو اسی صورت میں بحال کرسکتے ہیں جب وہ عوام کے مفاد میں فیصلے لیتے ہیں۔ہم اقتصادی، انتخابی اور عدالتی اصلاحات کے معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ سیاسی رہنماو¿ں کو کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔