(24 نیوز)سینٹر سراج الحق نے منصورہ میں خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستانیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے لیے بھی ضروری ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سرا ج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن دنیا کی ضرورت ہے ۔کچھ لوگوں کو یہ خوف ہے کہ اگر افغانستان میں امن قائم ہو گیا تو جنگ سے آنے والی کمائی ختم ہو جائے گی۔ افغانستان میں امن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان اور حزب اسلامی ایک پیچ پر ہیں۔ دنیا میں امن کے لئے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بھی ضروری ہے ۔بھارت اپنے ذہن سے یہ نکال دے کہ وہ کشمیر پر قبضہ کر سکتا ہے ،جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے کشمیر پر بھارت کا قبضہ قابل قبول نہیں ہے۔
امن کیلئے طالبان اور حزب اسلامی ایک پیچ پر ہیں،سرا ج الحق
Mar 13, 2021 | 18:04:PM