کورونا کا خطرہ ،بائیومیٹرک حاضری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے پیش سٹاف حوالاتیوں کی بائیومیٹرک حاضری بند کردی گئی جبکہ نئی حوالاتیوں کے داخلہ کےلئے ٹوکن قرنطینہ میں رکھے گئے، حوالاتیوں کے عزیزواقارب کوان کے متعلق آگاہی حوالاتیوں کے کورونا ٹیسٹ سمیت دیگر معلومات کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرقیدیوں کے بارے میں رشتہ داروں کو معلومات کی فراہمی کےلئے آگاہی کےلئے فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا۔ کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے پیش سٹاف حوالاتیوں کی بائیومیٹرک حاضری بند کردی گئی۔فرنٹ ڈیسک میں نئے آنے والے حوالاتیوں کے کاغذات کی چیکنگ اورٹوکن جاری کیا جائے گا اورٹوکن ملنے کے بعد حوالاتی کا جیل میں داخلہ ہوگا۔
فرنٹ ڈیسک میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ رینک کا افسرتعینات کیا گیا ہے۔قیدیوں کے رشتہ داروں کو ہر قسم کی معلومات فرنٹ ڈیسک سے حاصل ہوسکیں گی۔جیل میں آے والے تمام قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کروانے کے قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔قیدیوں کے رشتہ دار کھانا اور دیگر سامان جمع کروا سکتے ہیں۔ملاقات کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد کروائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جیلوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرامدکا مراسلہ بھجوادیا۔جیلوں میں ہاتھ دھونے کاانتظام،سیناٹائزر کا استعمال اور قیدیوں کو لانے والی گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ کھانا بھی حفظان وصحت کے اصولوں کے مطابق دینے کا مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔