ن لیگ کی پریس کانفرنس میں قوم کی دل آزاری کی گئی، مراد سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، پیپلزپارٹی ایک صوبے کی جماعت بن کررہ گئی ہے، سینیٹ الیکشن میں خریدو فروخت پورے پاکستان نے دیکھی، چارٹرآف ڈیموکریسی درحقیقت چارٹر آف ڈکیتی تھی، میں نے کل ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے رونے کا وقت ہوگیا ہے،کل ن لیگ کی پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم کی دل آزاری کی گئی۔
وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کرولیکن پاکستان سب سے پہلے ہے،قوم پی ڈی ایم رہنماؤں کی کرپشن کو بھول نہیں سکتی،جنہوں نے کہاان کی ٹکٹ چلی وہ ایک صوبے کی جماعت بن گئی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سب سے پہلے اوپن بیلٹ کی بات کی،قوم نے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کی ویڈیودیکھی،یہ سیاست میں پیسہ بنانے کےلئے آتے ہیں،میں سوچ رہاتھاان کوکوئی شرمندگی ہوگی،یہ اپنی کرپشن،لوٹ مارکے بچاؤکیلئے بیانات دیتے ہیں،لوگ کرپشن کے بچاوَ کیلئے نہیں ، کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ان کی وجہ سے گرے لسٹ میں گیا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کے وقت ان کا سوال این آر اوتھا، عمران خان نے کہا تھا آئیں اوپن ووٹنگ کیلئے ترمیم کرتے ہیں، اپوزیشن کو شکست ہوتو پاکستان کیخلاف بیانات دینا شروع کردیتے ہیں، یہ الیکشن ہارتے ہیں تو پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ اتنے بہادر ہیں تو وہ جو باہر دوائی لینے گیا اسے کہیں واپس آئے،خواجہ آصف نے کہامیاں صاحب فکرنہ کروقوم پاناما بھول جائےگی،جنرل اسمبلی میں عمران خان کشمیرکے سفیربنے،یہاں تماشہ لگاتھاکہ مولاناآرہاہے اورجارہاہے،قوم نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔