لانگ مارچ کو حتمی شکل دینے کیلئے پی ڈی ایم کا اجلاس پیر کو طلب

Mar 13, 2021 | 18:50:PM

(24 نیوز) پی ڈی ایم کے پیر کوہونیوالے اجلاس میں 26مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یوآئی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ اجلاس میں 26مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
 چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزیدخبریں