نیب مریم نواز کی زبان بند کرانا چاہتاہے، پیٹشن پر جرمانہ دینا پڑیگا، شاہد خاقان

Mar 13, 2021 | 18:52:PM
نیب مریم نواز کی زبان بند کرانا چاہتاہے، پیٹشن پر جرمانہ دینا پڑیگا، شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی پٹیشن دی ہے،مریم نواز قومی معاملات پر گفتگو کرتی ہیں،کہا گیا مریم نواز اداروں کے خلاف بات کرتی ہیں، نیب نے درخواست میں عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کی، امید ہے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر نیب کو جرمانہ دینا پڑے گا۔ 
مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی پٹیشن دی ہے، نیب ملک میں سیاست کررہا ہے، نیب چاہتا ہے کہ مریم نواز کی زبان بندی کی جائے،انہوں نے کہاکہ مریم نواز قومی معاملات پر گفتگو کرتی ہیں،کیاقومی معاملات پربات کرناایک شہری کاحق نہیں؟،کہا گیا مریم نواز اداروں کے خلاف بات کرتی ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ضمانت منسوخی بہت ہی مخصوص حالات میں منسوخ کی جاتی ہے، نیب احتسا ب کا ادارہ نہیں ہے، یہ انتقام کا ادارہ ہے، کہا گیا مریم نواز نے نیب کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی ، اگر مریم نواز حکومت کیخلاف بات کرتی ہیں تو حکومت کارروائی کرسکتی ہے، نیب چیئرمین سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں ان کو قانون کا پتہ ہے، انہوں نے کہاکہ کیایہ درخواست چیئرمین نیب کی مرضی کیساتھ دی گئی ہے یا ان کی مرضی کے بغیر،نیب کو مریم نواز سے تکلیف ہے وہ تکلیف بھی دور ہوجائے گی،نیب نے درخواست میں لکھاکہ مریم نوازحکومت کیخلاف بات کرتی ہیں،نیب احتساب کا ادارہ نہیں ہے،یہ سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کا ادارہ ہے۔
شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ مریم نوازپرنیب کومفلوج کرنےکاالزام لگایاگیا،نیب مریم نوازکی زبان بندی چاہتا ہے،ملک میں تماشہ نہ لگا یا جائے،جس کیس میں مریم نوازکوضمانت ملی اس کاپٹیشن میں ذکرنہیں،قانونی تاریخ میں ایسی پٹیشن کی کوئی نظیرنہیں۔