(24نیوز)مسلم لیگ ق کے مر کزی رہنما چو دھری شجا عت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے اور عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و پکار کر رہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ووٹ اور نوٹ کی عزت کا پرچار کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔ سیاسی اکابرین اپنی بحث عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کرمکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہوتا ہے۔
عوا م مہنگائی سے تنگ،حکومت،اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈا ل رہی ہیں،شجا عت حسین
Mar 13, 2021 | 19:05:PM