چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ہم جیت چکے ہیں ،آصف زرداری

Mar 13, 2021 | 19:29:PM
 چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ہم جیت چکے ہیں ،آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ہم جیت چکے ہیں ،تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے یوسف رضاگیلانی نے ملاقات کی،سابق وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق بریفنگ دی اورایوان کی کارروائی اورکیمروں سے متعلق بھی آگاہی دی، یوسف رضاگیلانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 7 ووٹوں کو مستر دکرنابدنیتی ہے۔

دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے زرداری ہاﺅس اسلام آبادمیں اہم بیٹھک کا فیصلہ کیاہے،آصف زرداری نے تمام ارکان سینیٹ کو زرداری ہاﺅس میں طلب کرلیا،زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ارکان کیلئے عشائیہ کابھی اہتمام کیاگیاہے،چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔