ماسک نہ پہننے وا لوں کی شا مت آگئی،حکومت نے بڑا اعلا ن کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ماسک کےاستعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144کانفاذ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔
خیال رہے کہ این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح بڑھی ہے، وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات کریں۔