تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی بچوں سمیت کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اور ان کے تین بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ پیارے دوستو میرا اور میرے تینوں بچوں حسین شاویز ، محمد حمزہ علی اور زہرہ شوزب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔“
Dear friends and family
— Kanwal Shauzab MNA (@KanwalMna) March 12, 2021
My self and
My three kids
All have become Covid Positive
Mohammad Hamza Ali
Zahra Shauzab
& Hussein Chavez
Plz spare few minutes and pray for ME & My kids Health and long life
Will be grateful
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 45 ہزار 138 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 499 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 959، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 357، بلوچستان میں 19 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960، اسلام آباد میں 47 ہزار 365 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 720 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 732، سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔