پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15 مارچ کی بجائے 16 مارچ کو ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو آگاہ کردیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ ن کرے گی،اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منگل کو دوپہر 2بجے ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویزدیدی،مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے،مولانا نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں کے سربراہان کو بھجوا دی،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں استعفوں کی تجویزپر بھی مشاورت کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ استعفوں کیساتھ ہی لانگ مارچ موثر ہو سکتا ہے ۔
اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن متعلق جائزہ لیا جائے گااس کے علاوہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی ۔