نام پر مہر لگانے سے ووٹ مسترد نہیں ہوتا،معروف قانون دان اشتر اوصاف

Mar 13, 2021 | 21:56:PM

(24 نیوز)معروف قانون دان اشتراوصاف کا کہنا ہے کہ نام پر مہر لگانے سے ووٹ مسترد نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اشتراوصاف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ اگر نام پر مہر لگائی جائے تو وہ ووٹ مسترد نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے بیلٹ پیپر نہیں دیکھا تھا تو اس میں ابہام موجود تھا۔ آرٹیکل199کے تحت عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کی رولنگ سن کر افسوس ہوا۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ اس بنا پر مسترد کر دیئے گئے تھے کہ ان میں نام کے آگے مہر لگانے کی بجائے نام کے اوپر مہر لگائی گئی تھی۔ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں مجموعی طور پر آٹھ ووٹ مسترد ہوئے تھے جن میں سے ایک ووٹ ڈبل مہر کی وجہ سے ریجیکٹ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں