بچوں کی موجیں، موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا وائرس کی بڑھتی لہر کے باعث پیر سے سکول دو ہفتوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پیر سے سرکاری ونجی سکولز دو ہفتے کیلئے بند کر دئیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اپنے علاقوں کا وزٹ کرکے رپورٹ کریں گے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے مطابق کسی بھی علاقہ میں حکومتی احکامات کیخلاف سکول کھلے پائے گئے تو کاروائی ہوگی۔ سوموار سے سرکاری و نجی سکولز موسم بہار کی چھٹیوں کے سلسلے میں دو ہفتوں کیلئے بند کئے جارہے ہیں۔
پرویز اخترخان کا کہنا تھا کہ مزکورہ کمیٹیاں اپنے علاقوں میں موجود سکولوں کا وزٹ کریں گی۔ ڈسٹرکٹ افسران اتھارٹی کو اپنے علاقہ میں سکول بند ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کیخلاف کسی کو سکول کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کورونا کی تیسری لہرکی وجہ سے سات اضلاع میں سکول بند ہورہے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ اضلاع کے سکولوں کیلئے موسم بہار کی چھٹیوں کا ہوم ورک جاری کردیا ہے تمام سکولوں کو آج ہی موسم بہار کا ہوم ورک طلبا کو دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ موسم بہار کا ہوم ورک سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
مئی میں ہونیوالے سالانہ امتحانات میں پاس ہونے کیلئے طلبا کو یہ ہوم ورک سکولوں میں جمع کروانا لازمی ہوگا۔ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ موسم بہار کا یونیفارم ہوم ورک جاری ہونے سے طلبا کو فائدہ ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ہوم ورک کیوجہ سے طلبا اپنے گھر پر رہ کر بھی کتابوں کا مطالعہ کرسکیں گے۔