سائنس فکشن فلم “اوتار” نے ایک بار پھر دھوم مچا دی

Mar 13, 2021 | 23:55:PM

(24 نیوز) شہرہ آفاق کامیاب سائنس فکشن فلم “اوتار” نے ایک بار پھر دھوم مچادی، فلم نے اس بار چین میں کھڑکی توڑ بزنس کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق فلمیں بنانے والے ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز جیمز کیمرون کی فلم “اوتار” نے چین میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق2009میں باکس آفس پردھوم مچانے والی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم اواتار نے چین میں دوبارہ کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم “اوتار” کے اس ہفتے 55 کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ مذکورہ فلم باکس آفس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیمز کیمرون نے نہ صرف “ٹرمینیٹر” اور “اوتار” جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنائیں بلکہ”ٹائی ٹینک” “ریمبو” اور “اسٹریج ڈیز” جیسی فلمیں بھی انہوں نے ہی بنائیں۔
اس کے علاوہ ان کی سائنس فکشن فلم سیریز” ٹرمینیٹر” کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں جب کہ چھٹی فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں