جواں سالہ خاتون سب انسپکٹر کی خود کشی؛ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رحیم یارخان میں گھریلوجھگڑوں سے تنگ جواں سالہ خاتون سب انسپکٹر میری روز نے مبینہ خود کشی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر میری روزکا شوہر دلاور بھی لاہورپولیس میں انسپکٹر ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا،ہفتہ کے روز میری روز کافون پر شوہر سے جھگڑاہواتواس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
متوفی سب انسپکٹرمیری روز کی معصوم بیٹیاں ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن دوست محمد اور ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان کی نگرانی میں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کرتے ہوئے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔