(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے حکومت کی طرف سے صلح کی پیش کش مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غنڈے اور بدمعاشوں سے بات نہیں ہوتی،بات سیاست دانوں سے ہوتی ہے، ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں، بے بنیاد الزامات اور دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟
مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں، جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام