(ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین مریض جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو سات ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار نو سو اکسٹھ ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ اٹھارہ ہزار چھ سو بانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ ستر ہزار چار سو چوبیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چھ سو نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد ایک اعشاریہ سات صفر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام