امریکا کا یوکرین کیلئے مزید20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے یوکرین کےلیے 20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امدادکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق امریکا جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو 1.2 ارب ڈالرکی فوجی امداد دے چکا ہے۔
یوکرین کےصد ولودومیر زیلینسکی کا عرب میڈیا کو دیے گئے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ روسی جارحیت کامقابلہ کرتے ہوئے 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم روس سے جنگ جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی پر تشدد ، نومولود کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی قتل کر ڈالا
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے مطالبہ کیا کہ روس یوکرین آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرائےجائیں۔یوکرینی صدر نے مغرب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند نہ کرنے پر مغرب کوانسانی بحران کا کچھ حصہ بھگتنا پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ میں حسن علی کا ڈانس ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل