(ویب ڈیسک)خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے بعد صدر کی تبدیلی کی باری بھی آئے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ مرکز کے بعد سب سے پہلے پنجاب اور پھر کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں اور حکومت متحرک نظر آرہی ہیں، حکومت کو اپنے اتحادیوں پر بھروسہ ہے تو اپوزیشن اتحاد ان جماعتوں کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کو تیار ہے تاکہ اکثریت حاصل ہوجائے۔اسپیکر اسمبلی نے بھی اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بتایا کہ وہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے پابند ہیں۔ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں کسی بھی رکن کو پیش نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی پر تشدد ، نومولود کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی قتل کر ڈالا