کراچی سے بحرین جانیوالی پرواز سے تمام مسافروں کو کیوں اتاراگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی سے بحرین جانےوالی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے 2 گھنٹےروانہ نہ ہونے پرمسافر پریشان،مسافروں کے احتجاج کے باعث تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی سے بحرین جانےوالی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔گلف ایئر کی پروازجی ایف 751تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔مسافر 2گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے۔فنی خرابی دور نہ ہونے پر مسافروں کی جانب سےشور شرابہ کیا گیا۔
بعدازاں احتجاج کے باعث تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہناتھا کہ فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو بحرین کے لئے روانہ کردیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:خاتون کا دوران پرواز ماسک پہننے سے انکار ۔۔پائلٹ نے بڑا قدم اٹھالیا