اب آپ کا نام چاند کے گرد گھومے گا۔حیرت انگیز خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کے نام چاند تک پہنچ جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ناسا نے اپنے اگلے مشن آرٹمس آئی(Artemis I) کے ذریعے چاند کے گرد نظر آنے والے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق آرٹمس آئی (Artemis I) بغیر عملے پر مشتمل ایک مشن ہے جو اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین اسپیس کرافٹ کو مدار (orbit ) میں بھیجے گا، مشن اسپیس ایئر کرافٹ اور راکٹ پہلا فلائٹ ٹیسٹ ہو گا۔
خلا میں بھیجے جانے والا اورین اسپیس کرافٹ چاند کے گرد چکر لگائے گا جس کے پیش نظر ناسا نے چاند پر اپنے نام بھیجنے کے خواہشمند افراد کو اس مشن میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
چاند کے گرد اپنا نام دیکھنے کے خواہشمند افراد ناسا کی ویب سائٹ پر اپنے نام ڈالیں گے جس کے بعد ایک انہیں ایک ورچوئل بورڈنگ پاس فراہم کیا جائے گا اور منظور ہونے والے تمام ناموں کی فلیش ڈرائیو 3 ہفتوں سے زائد عرصے تک چاند کے گرد لگائے گی۔ ناسا کی جانب سے 17 مارچ کو فلوریڈا میں ایک ویٹ ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا جائے گا جس دوران اسپیس کرافٹ اور راکٹ کمبینیشن کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچنگ پیڈ تک پہنچایا جائے گا،ناسا ریہرسل سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور طریقہ کار کا جائزہ لینے کے بعد مشن کو لانچ کرنے کی اصل تاریخ کا فیصلہ کرے گا۔
ناسا کا کہنا کہ جب اورین اور اسپیس لانچ سسٹم (SLS) پہلی بار فلوریڈا میں ناسا کے جدید ترین کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوں گے تب سب کی نظریں تاریخی لانچ کمپلیکس 39B پر ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو 2027 تک انسان 1972 کے بعد پہلی بار چاند کی سطح پر اتر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس ٹریننگ کے دوران دوڑتا ہوا نوجوان جان کی بازی ہار گیا