ن لیگ اور پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر متفق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ دینے سے متعلق اعلان 24 گھنٹے کے اندر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی آمادگی کا پیغام پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے ق لیگ تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہیگا؟
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہماری جماعت کسی کشمکش کا شکار نہیں ہے، اتوار کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ظہیر عباس کیلئے بڑا اعزاز۔ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل