اسد قیصر کا جھکاؤ کس سیاسی پارٹی کی جانب؟شہباز شریف کا اہم ٹویٹ

Mar 13, 2022 | 14:58:PM

(24نیوز)شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے۔ اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے۔ یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں، ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے۔ ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے24 نیوز سے گفتگو کرتے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے اور ان کا انجام قریب ہے۔چار سال کے عرصہ میں عوام کو صرف دھوکہ دیا گیا۔
تحریک عدم اعتماد کے لئے پوری اپوزیشن یکسو ہے۔اس حکومت کے چند دن باقی رہ گئے ہیں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔جلد عمران نیازی سے قوم کو چھٹکارا حاصل کرنےکی خوشخبری ملے گی۔
اللہ تعالی ہر روز عمران خان کو بےنقاب کر رہا ہے۔یورپی یونین کے ممالک کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔یورپی ممالک کےساتھ ہمارے تجارتی تعلقات ہیں۔فیٹف کی تلوار ہمارے سر پر لٹک رہی ہے۔

حمزہ شہبازشریف کامزید کہناتھاکہ بھرے جلسوں میں ملکوں کا نام لے کر پکاریں یہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ایک کڑوڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر سمیت دیگر جھوٹ عوام کے سامنے آ چکے ہیں۔
 


 

مزیدخبریں