ایمبولینس سے نومولود بچی کو سڑک پرپھینکنے والی ماں گرفتار

Mar 13, 2022 | 15:58:PM

 (ویب ڈیسک )پولیس نےچلتی ایمبولینس سے نو مولود بچی کو سڑک پر پھینکنے والی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 11 مارچ کو کراچی کے فرئیر روڈ پولیس سٹیشن کی حدود میں سڑک پر ایک نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد بچی کی نعش کو چھیپا سرد خانہ میں رکھوا دیا گیا تھا۔ پولیس شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث افراد تک پہنچ گئی۔ تفتیشی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اور نہیں بچی کی ماں ہی ملوث نکلی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نیہا نے دہلی کالونی میں واقع نجی ہسپتال کی ایمبولنس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا اور اسی ایمبولنس سے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    ماحول دوست ہیرے کی تخلیق۔کمپنی نے اچھوتا تصور پیش کر دیا

مزیدخبریں