روس کاپولینڈ کی سرحد کے قریب پہلا حملہ 

Mar 13, 2022 | 16:47:PM

(ویب ڈیسک)روس نے یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی سرحد کے قریب پہلا حملہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے یورپی یونین کی سرحد کے قریب پہلا حملہ کیا ہے ،پولینڈ کی سرحد کے قریب یافور ایئر بیس پرفضائی حملہ کیا اور اسے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یوکرین کے مغرب میں واقع یہ سب سے بڑا فوجی اڈا ہے اور ماضی میں نیٹو فورسز بھی یہاں مشقیں کر چکی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطا بق اتوار کی صبح روس نے فضائی حملے کئے ہیں،اور عسکری اڈے پر کل آٹھ میزائل داغے گئے۔ یافور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی سرحد سے صرف پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔یہ وہی فوجی اڈا ہے، جہاں یوکرین نیٹو کے ساتھ ملکر مشترکہ جنگی مشقیں کرتا رہا ۔
دوسری جانب روسی فورسز کیف کے قریب پہنچ گئی جہاں یوکرین فورسز کیساتھ شدید لڑائی جاری ہے ۔برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فورسز جنوب میں ماریوپول اور شمال میں خارکیف کی سمت سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق ابھی تک ان کے تقریبا13 سو فوجی مارے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتی اشیاءکی درآمدپر پابندی ،روسی کمپنیوں کو بڑی اجازت مل گئی

مزیدخبریں